گورنر خیبرپختونخوا غلام علی

پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کیساتھ لڑیں گے،گورنر کے پی کا دعویٰ

پشاور(گلف آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کے گورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میرے پاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔گورنر کے پی نے کہاکہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔گورنر نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں