مہوش حیات

پاکستانی فلموں میں خواتین کو مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے،مہوش حیات

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کو مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے۔’دی مرزا ملک شو’ میں اداکارہ نے فواد خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات سمیت شوبز کیریئر کی مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔ہالی وڈ کے پروجیکٹ ‘مس مارول’ کے تجربات کو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین تجربہ تھا، ایک کراچی کی لڑکی کا ہالی وڈ تک جانا میرے لئے ناقابل تصور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے وہاں کردار کی پیشکش کی گئی تو بطور پاکستانی مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ ایک بڑا اعزاز تھا۔مہوش حیات نے بتایا کہ ‘مس مارول’ سے قبل میں نے فواد خان کے ساتھ کام نہیں کیا تھا اور ہمارے مداحوں کو جوڑی کی کیمسٹری بہت پسند آئی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ہماری فلموں میں خواتین کا کردار کمزور اور مجبور دکھایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں