ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے شام کے سفیر رمیز الراعی نے ملاقات کی، زلزلے کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کااظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شام کے سفیر رمیز الراعی نے ملاقات کی جس میں شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام مشکل کی گھڑی میں شام کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام شامی بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں شامی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نیشام میں آنے والے حالیہ زلزلے میں زخمی ہونے والے شام کے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شامی سفیر کو زلزلہ متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شامی سفیر نے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا شام کے ساتھ مخلصانہ جذبات کا اظہار شامی عوام سے والہانہ محبت کی عکاسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں