مسرت چیمہ

22کروڑ عوام کے ملک نے آئین شریفیہ یا زرداری کے مطابق نہیں چلنا ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام کے ملک نے آئین شریفیہ یا زرداری کے مطابق نہیں چلنا ،ان شا اللہ پاکستان کا حقیقی آئین بہت جلد نہ صرف اپنی اصل شکل میں بحال بلکہ فعال بھی ہوگا ،امپورٹڈ ٹولہ آئین کو پس پشت ڈال کر ملک میں سیاسی غنڈہ گردی پر اترا ہوا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ،قوی امید ہے عدالتیں انتخابات میں التواء کے کسی جواز کو تسلیم نہیں کریں گی ، عوام اور انتخابات سے بھاگنے والے لاہورہائیکورٹ میں بھی جوتے چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ جو الیکشن کمیشن آئین میں حاصل اپنی طاقت کو تسلیم نہیں کر اسکتا وہ شفاف انتخابات کراسکے گا؟، جہازی سائز کابینہ اورغیر ملکی دوروں کیلئے تو اربوں روپے ہیں آئینی اقدام کی تکمیل کیلئے نہیں،اداروں کے سربراہان کو ہر صورت آئین کی پاسداری کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں