اسد قیصر

لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کے ساتھ انصاف کیا، اسد قیصر

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کے ساتھ انصاف کیا۔ایک بیان میں سابق سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کیلئے بڑا اقدام ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر90دن میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں