شہباز شریف

وزیراعظم کاننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس ،واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس نے پرتشددہجوم کو کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چائیے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیںہونی چائیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ امن و امان کے ذمہ داراداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے اور امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں