شہرِ قائد ہم سب کی توجہ کا طلبگار ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی(گلف آن لائن)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاسی امور سمیت تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے شہرقائد ہم سب کی توجہ کاطلبگارہے۔ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، صوبے کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

گونر سندھ سے ملاقات میں مصطفی کمال، خواجہ اظہارالحسن اورانیس قائم خانی بھی شامل تھے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہرقائد ہم سب کی توجہ کاطلب گارہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسے ملاقات کا مقصد کراچی کودوبارہ روشنیوں کا شہربنانا ہے اور مل کرشہرقائد کوعروس البلاد بناسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں