جامعہ کراچی

انجمن اساتذہ نے جامعہ کراچی اور سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

کراچی(گلف آن لائن)انجمن اساتزہ نے بھرتیوں کے حوالے سے سندھ حکومت اور جامعہ کراچی کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سلیکشن بورڈ کی اجازت اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے سلیکشن بورڈ کے شیڈول کے اجرا کو مسترد کرتے ہوئے تدریسی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ جامعات کے سلیکشن بورڈ سے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو فارغ کیا جائے یہ بات انجمن اساتذہ کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صالح رحمان نے جمعہ کی صبح پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری فیضان نقوی اور نائب صدر غفران عالم بھی موجود تھے۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ وائس چانسلرکا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے سلیکشن بورڈ کی اجازت نہیں آئی ہم سمجھتے ہیں کہ وائس چانسلر سندھ حکومت کو ڈھال بنا کر معاملے الجھا رہے ہیں، فیسوں میں بیش بہا اضافہ کیا جاچکا ہے۔اساتذہ ایوننگ میں بغیر معاوضے کے پڑھا رہے ہیں 700 ملازمین ترقیوں سے محروم ہیں ڈی ایف طلبہ کی اسکالر شپ ہڑپ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 16 فروری کے سندھ حکومت اور کراچی یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کو ہم مسترد کرتے ہیں ہم پیر کو اجلاس عمومی طلب کررہے ہیں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں