مرزا طاہر بیگ

میں آئوٹ نہ ہوتا تو لاہور قلندرز کو میچ جتوا سکتا تھا، مرزا طاہر بیگ

کراچی (گلف آن لائن)لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹر مرزا طاہر بیگ نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ گزشتہ رزو کراچی کے خلاف میں نے وکٹ گنوائی، میں آئوٹ نہ ہوتا تو لاہور قلندرز کو میچ جتوا سکتا تھا۔ایک انٹرویومیں مرزا طاہر بیگ نے کہا کہ بدقسمت تھا کہ گیند ہیلمٹ کو لگ گئی اور میں کیچ اآئوٹ ہو گیا، کراچی کے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں کوشش کریں گے کہ انہیں نہ دہرائیں، کراچی کی کنڈیشنز سمجھتے ہیں، کوئٹہ کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی بدولت یہاں تک پہنچا ہوں، بچپن سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، لوکل لیول پر ہی کرکٹ کھیلی تھی،

تین چار سال سے پی ڈی پی پروگرام کے ٹرائلز دے رہا تھا، گزشتہ سال ہونے والے ٹرائلز میں میرا انتخاب ہو گیا تھا، لاہور قلندرز کی جانب سے سب کچھ دیا گیا، انٹرنیشنل دورے بھی کیے۔مرزا طاہر بیگ نے کہاکہ لاہور قلندرز کے ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ نمیبیا کا دورہ کیا تھا، پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہا، کافی پرجوش ہوں، نمیبیا میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا جس نے کافی اعتماد دیا۔لاہور قلندرز کے بیٹر نے کہا کہ قلندرز کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوان کرکٹرز کے لیے اْمید کی ایک کرن ہے، میں ایک مثال ہوں، کافی عرصہ جدوجہد کی اور آج یہاں ہوں، اگر آپ ٹیلنٹ رکھتے ہیں تو قلندرز ضرور سپورٹ کرتا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین کروں۔انہوںنے کہا کہ اگر یہاں اچھا پرفارم کیا تو یقین ہے کہ آگے بھی چانس ملے گا، ٹیم میں ٹاپ پلیئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، پریشر کو کیسے ہینڈل کرنا، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں ایک سنچری ضرور کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں