ڈاکٹر جاوید اکرم

کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے’ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور( گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلا س میں وزیراعلی پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ، ڈی جی ریسکیوایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر،ڈاکٹرزبیراکرم،پی آئی ٹی بی کی ٹیم،ڈاکٹرعائشہ و،دیگرافسران اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے پنجاب کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں امراض قلب کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی فراہمی کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔

پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے ڈیش بورڈکابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور ڈی جی ریسکیو ایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرکے بڑی نیکی کمائی ہے۔نگران کابینہ پنجاب کی ترجیحات میں عام آدمی کو سہولت دیناسرفہرست ہے۔ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزید کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں عملہ کو ڈیش بورڈ پرآن لائن اینٹری کرنے کیلئے باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیرنے کہاکہ آج اکٹھے بیٹھنے کا بنیادی مقصدہی امراض قلب کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹرفرقدعالمگیر نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیر نے صوبہ بھرکے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں ٹریٹمنٹ پروٹوکولزکو ہرصورت فولوکرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کرکے بڑاریلیف دیاگیاہے۔امراض قلب کے مریضوں کی شفٹنگ میں ریسکیو ایمرجنسی سروسز1122پنجاب اہم کرداراداکرے گا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیوایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاکہ ریسکیو ایمرجنسی سروسزپنجاب کا ادارہ صوبہ بھرمیں امدادی کارووائیوں میں بنیادی کرداراداکررہاہے۔ریسکیو ایمرجنسی سروسزپنجاب کا ادارہ صوبہ بھرمیں ہر سطح پر ذمہ داریاں نبھارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں