شگفتہ اعجاز کا ہیکڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا، نیا اکاؤنٹ بنالیا

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کئی ماہ سے ہیکڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہیں ہوسکا تو نیا اکاؤنٹ بنالیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو پرانے اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردار کر دیا اور نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کر دی۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا مرکزی اکاؤنٹ جو مہینوں سے ہیک ہے اور میری پہنچ میں نہیں ہے اور میں تاحال اسے بحال نہیں کرواسکی، ہیکر اس اکاؤنٹ سے مسلسل ٹوئٹ کر رہا ہے، براہ کرم ہوشیار رہیں اور اس نئے اکاؤنٹ کو فالو کریں۔ شکریہ!اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، زرتاج گل وزیر، صحافی صدیق جان، جمیل فاروقی اور دیگر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں