نسیم شاہ

نسیم شاہ کی ننھی مداح سے ملاقات ، بچی خوشی سے رو پڑی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی مداح سے ملاقات کی اس دوران بچی خوشی سے رو پڑی۔گزشتہ روز پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔تماشائیوں میں کھڑی ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بناکر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔ننھی فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی،فاسٹ بولر نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں