وہاب ریاض

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو بال جرم ہے، وہاب ریاض

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہم پلان کے مطابق کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کوئٹہ کیلئے افتخار احمد اور سرفراز نے اچھی بیٹنگ کی، افتخار اچھی فارم میں ہے، اس کو رنز کرتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے جبکہ صائم ایوب نوجوان ہے ، اس کا اچھا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس دے کر کم بیک کروں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو بال جرم ہے، ہر بولر ہر روز پرفارم نہیں کرتا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مار تو پڑتی ہے، مار پڑ جانا بڑی بات نہیں، غلطیاں سدھارنا ضروری ہے، غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

وہاب ریاض نے کہاکہ ہم ہمیشہ ایک ایک میچ کو لے کر اطمینان سے آگے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کوئی بھی ہو گرانڈ پر پرفارم کرنا تو پلیئر کا کام ہے،کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے کہ وہ میچ کی صورتحال کو پڑھ کر پلان کریں، پلیئرز کو انجری ہونا گیم کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کھیلنے کی خواہش مجھے طاقت دیتی ہے، جس دن یہ خواہش نہ رہی اس دن کھیلنے کا مزہ نہیں ہوگا، کرکٹ میری زندگی ہے، کرکٹ کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں