اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

کینبرا(گلف آن لائن) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی سیریز کے لیے مچل مارش اور گلین میکسویل کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے فریکچر کے باعث دستیاب نہیں تھے۔

ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کے بعد رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گیجبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لابوشین کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں