فواد چودھری

لاہور اور راولپنڈی میں گرفتار کارکنوں نے ضمانتیں کرانے سے انکار کردیا ‘ فواد چوہدری

لاہور( گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں گرفتار کارکنوں نے ضمانتیں کرانے سے انکار کردیا ہے،اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کو معلوم ہونا چاہیے وہ آئین کے تابع ہیں ،یہ اسمبلی آئین کے تحت چلنی ہے ،آصف زرداری مافیا کے تابع نہیں۔

انہوںنے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا یہ آخری الیکشن تھا اگلے الیکشن میں ضمانت ضبط ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پشاور اور ملتان میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا، لاہور اور راولپنڈی کے 200 سے زیادہ کارکنان اس وقت مختلف جیلوں میں ہیں، ان لوگوں نے ضمانت کی درخواستوں سے انکار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں