عرفی جاوید

والد کے ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث کئی بار خودکشی کی کوشش کی، عرفی جاوید

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصیلی طبیعت کے مالک تھے، جس کے باعث ان کا بچپن بہت مشکل اور تلخ گزرا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو سے تعلق رکھنے والی 25سالہ عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کی پرورش سخت اور قدامت پسند ماحول میں ہوئی۔والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر تمام بہن بھائیوں اور والدہ کو مارا پیٹا کرتے تھے اور گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔

اسی وجہ سے جوان ہوتے ہی میں گھر سے نکل گئی کیونکہ والد شو بز کی دنیا میں آنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں پیسوں کی تنگی کا سامنا بھی رہا، ان کے پاس پیسے جمع ہی نہیں ہو پاتے تھے، اسی لیے میں کہتی ہوں کہ لڑکیوں کو مردوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پیسے کمانے کے لیے بھاگ دوڑ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں