ڈاکٹر جاوید اکرم

صوبہ کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کے علاج ومعالجہ میں غفلت برداشت نہیں کریں گے’ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔اس موقع پرنگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیر، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ، سی ای اوپی آئی سی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین، پروفیسرامجد، فیکلٹی ممبران ، سروسزہسپتال سے ڈاکٹرز ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔چیف ایگزیکٹوآفیسرپی آئی سی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین نے اجلاس کے دوران نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کومریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورسروسزہسپتال کے درمیان مریضوں کوبہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوارڈی نیشن مزیدبہتربنارہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوسنٹرآف ایکسی لینس بناناچاہتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنانگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائزوزٹس شروع کردیئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پرصوبہ کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کے علاج ومعالجہ میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے 553 بسترموجودہیں۔ پی آئی سی میں آنے والے مریضوں کیلئے تمام بستروں پرکارڈیک مانیٹرزاورآکسیجن کی سہولت بھی موجودہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ماڈل فارمیسی کامیابی سے جاری ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سب سے بڑا سٹیک ہولڈرعوام ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں ۔ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہاکہ پی آئی سی میں جدیدمشینری کے ذریعے آنے والے مریضوں کے سکینزکئے جاتے ہیں اور داخل مریضوں کومعیاری کھانابھی مہیاکیاجاتاہے۔

پی آئی سی نے سال 2022 میں دولاکھ اٹھانوے ہزارمریضوں کومفت علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزلیٹرکے ذریعے پی آئی سی میں مریضوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کے اعدادوشمارکی تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔پی آئی سی کے تحت چیسٹ پین کلینکس بھی کھولناچاہتے ہیں اورپی آئی سی کوسولرانرجی پرمنتقل کرناچاہتے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے پی آئی سی میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے سی ای اوپروفیسرڈاکٹربلال محی الدین اورایم ایس ڈاکٹرتحسین کو شاباش اور پی آئی سی کی بہتری کیلئے فرینڈزآف پی آئی سی کی کاوشوں کوبے حد سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیر نے کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ ڈاکٹرفرقدعالمگیر نے پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ٹریٹمنٹ پروٹوکولز کوہرصورت فولوکرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں