وزیر اعظم

متوسط و کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم ان کی دہلیز پر فراہمی کا آغاز

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متوسط و کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی ان کی دہلیز پر فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح کیلئے سکول آن ویلز جیسے منفرد منصوبے کا افتتاح کیا ہے جس سے متوسط و کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہر شعبوں میں ایسے منفرد منصوبوں کی ضرورت ہے، یہ موبائل سکول کم لاگت پر کسی بھی معیاری سکول جیسی تعلیم فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت بسوں کی تعداد کو جلد 8 سے بڑھا کر 16 کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں