وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سکولز آن ویلز کے منصوبے کاا فتتاح کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف سکولز آن ویلز کے منصوبے کاا فتتاح کردیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے سکولز آن ویلز میں منوبائل سکول بس میں بچوں سے ملاقات کی ، وزیراعظم بچوں کیساتھ گھل مل گئے ، وزیراعظم کو سکول آن ویلز سے متعلق بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم شریف نے کہا کہ ابتداتی طور پر 80موبائل سکولز اسلام آباد اور گردونواح کے بچوں کو تعلیم دینگے ، موبائل سکولز کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ،

بچے قوم کے معما ہوتے ہیں، بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے ، بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے ، موبائل لائبریری دوردراز علاقوں کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ، منصوبہ دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا ، بچوں کو تعلیم کے ذریعے قوم کے عظیم معمار بنائیں گے ، موبائل سکول کا جال ملک بھر میں لے کے جائیںگے ، بچوں کو تعلیم دیناملک کی بڑی خدمت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں