شجرکاری مہم

وزیراعظم نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ، رواں سال 24کروڑ پودے لگائے جائیں

اسلام آباد (گلف آن لائن ) وزیراعظم شہبا زشریف نے رواں سال کی موسم بہارشجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کل رقبے پر جنگلات کا تناسب صرف 5.45فیصد ہے ، ہمیں اسے ہنگامی بنیادوں پر بڑھانا ہوگا ، پاکستان میں شجر کاری اور قومی نصب العین بنانے کی فوری ضرورت ہے ، ہمیں آئندہ مستقبل کے نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

منگل کے روز وزیراعظم شہبا زشریف نے رواں سال کی ملک گیر موسم بہار کی شجرکاری کا آغاز پودا لگا کر کیا ،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی تھیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبے کے مقابلے میں جنگلات کا تناسب صرف 5.45فیصد ہے ، ہمیں اسے ہنگامی بنیادوں پر بڑھانا ہوگا ، 2015میں نیشنل فارسٹ پالیسی کا سہرا قائد میاں نواز شریف کے سر ہے ، ملک میں جنگلات کی بحالی کانئے سروے سے آغاز کیا گیا ، اس سال 24کروڑ پودے لگائے جائیں ، جنگلات ماحول کو تبدیل کرتے ہیں، کسی بھی ملک اور معاشرے میں جنگلات کا کلیدی کردار ہے ،

شجرکاری کو ملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا ، صحت مند ماحول اور بے شمار منفی اثرات میںجنگلات اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان میںموسمیاتی تبدیلی کے باعث ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سیلاب نے جنگلات کی اہمیت کا خا تمہ کردیا ، حالیہ سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان ہوا ، لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ، 130ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا ، پاکستان میں شجر کاری اور قومی نصب العین بنانے کی فوری ضرورت ہے ، ہمیں آئندہ مستقبل کے نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعلیمیاداروں میں اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،

علماءومشائخ بھی مدرسوں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں ، نبی کریم کی زندگی میں ہمیں درختوں کے حوالے بے شمار مثالیں ملتی ہے ۔ جنگ کی صورت میں بھی پھل دار درختوں کو کاٹنے سے منع کیا گیا ہے ، پاکستان میں شہری آبادی میں جنلگات کا آغاز کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں