حماد اظہر

ملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی،حماد اظہر موجودہ حکومت کی معاشی کار کر دگی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی اور ڈالر کے بڑھتے ریٹ کے خلاف پھٹ پڑے اور نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، ملک ڈیفالٹ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ، اسحاق ڈار میڈیا کے سامنے نہیں آتے ، عائشہ غوث پاشا چھٹی پر ہیں اور وزیراعظم معیشت پر بات نہیں کرسکتے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دوبارا ہماری معیشت کریش کر گئی ہے، ہم پچھلے 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی،اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کیلئے بہت محنت کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو پچھلے گیارہ ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا،اس وقت ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا،آئی ایم ایف پروگرام کا کیا بنا کسی کو کچھ پتہ نہیں ؟ملک کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟،پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی۔ سابق وزیر نے کہاکہ وزیر خزانہ ٹی وی پر آتے نہیں ہیں،عائشہ غوث پاشا 3 ہفتے سے چھٹی پر ہیں،وزیر اعظم معیشت پر بات نہیں کرتے ،ہمارا ڈیفالٹ ریٹ سری لنکا کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 5500 ارب روپے ہم نے مقامی قرضوں پر سود ادا کرنا ہے،7500 روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا گیا ہے،7500 میں سے 5500 ارب تو صرف سود ادا کرنا ہے،ملک میں ہنگامی حالات ہیں ،مارکیٹ بے چینی کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار پہلے بھی معیشت تباہ کرچکے ہیں ،اس حکومت کو اقتدار میں رکھنے کے لیے لوگوں کو اٹھایا گیا،لوگوں کو ننگا کیا گیا ،اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کیلئے سب اداروں کو تباہ کیا گیا ،الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو سیاسی ادارہ بنا دیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ نیب کے آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا گیا،سپریم کورٹ تک کو نہیں چھوڑا جارہا ہے،یہ سب صرف عمران خان کے خوف میں کیا جارہا ہے،ملک دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوٹے بنائے گئے ، جعلی کیس بنائے گئے ، 80 سال کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں