شاہ رخ

شاہ رخ کی اگلی فلم ”جوان” رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی فلم پٹھان کے باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب سب کو ان کی اگلی فلم”جوان”کا بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ساؤتھ فملوں کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شامل ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار اَلو ارجن کو فلم جوان میں ایک کیمیو (مختصر پر اہم) کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا جارہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کافی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا کہ کیونکہ یہ پہلا موقع ہونا تھا کہ اَلو ارجن اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔تاہم مداحوں کی خوشی ادھوری رہ گئی کیوں کہ ارجن نے فلم جوان میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اَلو ارجن کو فلم کی کہانی سنائی گئی اور انہیں کاسٹ کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجن ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم پْشپا کے سیکوئل پر کام کررہے ہیں، فلم جوان اور پْشپا 2 کی شوٹنگ کی تاریخیں ایک ہی تھیں اس لیے اداکار نے پْشپا2 کا انتخاب کیا اور جوان میں کام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ فلم ”جوان” رواں سال جون میں ریلیز کی جانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں