اعظم خان

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گلوکاری کے چرچے

لاہور (گلف آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گلوکاری کے چرچے ہونے لگے ۔ اعظم خان نے جمعہ کے روز کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

اعظم خان کی بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 202 رنز کا ہدف آسانی سے 4 گیندیں قبل حاصل کر لیا تھا۔میچ کے بعد ثنا میر اور زینب عباس کے ساتھ ایک پروگرام میں اعظم خان نے گفتگو کی۔پروگرام میں زینب عباس نے اعظم خان سے فرمائش کی کہ آپ گانا گاتے آج کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی ایک لائن سنا دیں۔

اعظم خان نے عاطف اسلم کے گانے کی ایک لائن گائی، اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں۔جس پر زینب عباس اور ثنا میر نے کہا کہ اب تو عادت ہو گئی ہے اعظم خان کو چھکے مارنے کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں