ڈاکٹر جاوید اکرم

صوبہ بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں چیسٹ پین اورہارٹ فیلئر کلینکس بھی قائم کئے جائیں گے’ ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمداشرف اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ابوبکر نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کیلئے صحت کی سہولیات کو مزیدبہتربنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرنے کاکریڈٹ نگران حکومت کو جاتاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے دشمن اتائیوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں عمل میں لارہے ہیں۔معصوم لوگوں سے پیسے بٹورنے والے اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ سروسزہسپتال لاہورمیں مریضوں کی سہولت کیلئے پارکنگ کا بہترین نظام لارہے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو ڈیجیٹلائزکرناچاہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں چیسٹ پین اورہارٹ فیلئر کلینکس بھی قائم کئے جائیں گے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے10سے12مارچ تک ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پوری دنیاسے ماہرین طب شرکت کریں گے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ ہمیں صحت مندمعاشرے کی بنیاد رکھنے کیلئے صحت مندپالیسیاں بنانی ہوں گی۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پروینٹوکارڈیالوجی کا ڈیپارٹمنٹ بنانے جارہے ہیں۔پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں