چیئر مین ایچ ای سی

ورلڈ بینک کا نیا پروجیکٹ اس ہفتے شروع کر رہے ہیں ،جس کے زریعے بھی لوگوں کو فائدہ ہوگا، چیئر مین ایچ ای سی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہاہے کہ ورلڈ بینک کا نیا پروجیکٹ اس ہفتے شروع کر رہے ہیں ،جس کے زریعے بھی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے برٹش کائونسل کے ساتھ ریسرچ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ ٹریننگ شروع کی گئی ہے ،یہ ایک خواب ہے جو پورا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2017 سے اس پروگرام کہ شروعات ہوئی ،یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ برٹش کائونسل کیساتھ شروع کیا ہے ،اس پروگرام کے زریعے ہزاروں لوگوں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پروگرام سے ریسرچ رائٹنگ اور پڑہائی کے حوالے سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گورنمنٹ پاکستان 20 سالوں سے ایسے پروگرام لارہے ہیں ،ریسرچر میں خواتین کہ بڑی تعداد ہے ،اس وقت 48 فیصد خواتین ریسرچر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد 249 ہے ،پاکستان میں ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک کا نیا پروجیکٹ اس ہفتے شروع کر رہے ہیں ،جس کے زریعے بھی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں