مریم اورنگزیب

عمران خان عدلیہ بچانے نہیں، عدلیہ سے بچنے نکلا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ بچانے نہیں بلکہ عدلیہ سے بچنے کیلئے نکلا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کی عدلیہ بچاو تحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے، عدلیہ نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چوریوں اور جرائم پر عدلیہ سے بچا تحریک کے پیچھے نہ چھپو، عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کیلئے فون کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں