لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا حکم معطل کر دیا

لاہور( گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پیمرا کا پابندی کا نوٹیفکیشن حکم حکم ثانی معطل کر دیا جبکہ درخواست کو مزید سماعت کے لیے فل بنچ کو بھجوا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر تے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کارروائی 13مارچ تک ملتوی کردی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست فل بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔ عمران خان نے پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں