سنیتا مارشل

صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے، سنیتا مارشل

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔سنیتا مارشل ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں،

ان کے حالیہ ڈراموں ‘ خدا اور محبت 3 ‘، ‘ پنجرا ‘ اور ‘ اولاد ‘ کو ناظرین نے بہت سراہا جبکہ ‘ میرا سائیں ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔حال ہی میں سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مہوش حیات،

منال خان اور علیزے شاہ میں سے کس اداکارہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ کام پر توجہ دینی چاہیے جس کے جواب میں اداکارہ نے علیزے شاہ کا نام لیا اور کہا کہ میرے خیال میں علیزے کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ میں مرکزی کردار اس لئے نہیں کرتی کیونکہ مجھے پیشکش نہیں کی جاتی ، اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ اس میں زیادہ شہرت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں