نیڈ پرائس

پاکستانی عوام اپنے سیاسی فیصلے خود کریں، امریکا

انقرہ (گلف آن لائن )ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے سیاسی فیصلے خود کریں، امریکا صرف پاکستانی جمہوریت اور آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو پرامن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی مسائل اور پاکستانی عوام کو ریکارڈ مہنگائی کا سامنا ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مستحکم اور دیرپا معاشی راستے پر گامزن کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا حکومت پاکستان کی ان اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوگا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے ہی کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں