کرسٹیانو رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو نے شکست کا غصہ پانی کی بوتلوں پر نکال دیا

ریاض(گلف آن لائن ) سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو فٹبال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم النصر اور ال اتحاد کے درمیان میچ کھیلا گیا۔میچ کے اختتام پر ایک صفر سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی کارکردگی سے سخت نالاں دکھائی دیئے ۔

انہوں نے گرائونڈ میں پڑی پانی کی بوتلوں پر بھی اپنا بھرپور غصہ نکالا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مایوسی اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب جوائن کرنے کے بعد یہ کرسٹیانو رونالڈو کی پہلی شکست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں