اسٹیو اسمتھ

بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے

ممبئی(گلف آن لائن) اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پیٹ کمنز ون ڈے سیریز کے لیے بھارت واپس نہیں آئیں گے، ان کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ قیادت کریں گے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19اور 22مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے ڈیوڈ وارنر ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کہنی میں انجری کے باعث آخری دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ کے بعد والدہ کی تیمارداری کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے تھے، ان کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز میں اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں