ڈیوڈ ویسا

سلطانز کیخلاف بہترین الیون میدان میں اتاری’ڈیوڈ ویسا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ میں بہترین الیون میدان میں اتاری گئی۔انہوں نے کہا کہ طاہر بیگ نوجوان کھلاڑی ہے اس نے آغاز میں اچھا کیا تھا۔بیٹنگ میں ہماری ٹیم کو مشکل ہوئی، کوالیفائر میں ہم نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کا تعاقب ہمارے لیے مشکل نہیں بنتا جارہا، ہمیں ابھی بھی یقین ہے کہ ہم پی ایس ایل جیت سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں