لاہور قلندرز کیخلاف رنز اتنے کرلیے تھے جیت کا یقین تھا’رائلی روسو

لاہور (گلف آن لائن) ملتان سلطانز کے رائلی روسو نے کہا ہے کہ قلندرز کے خلاف اتنے رنز کرلیے تھے کہ ہمیں جیت کا یقین تھا۔لاہور میں کھیلے گئے کوالیفائر میں حاصل فتح کے بعد رائلی روسو نے کہا کہ احسان اللہ میں میچورٹی آرہی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔عباس آفریدی ٹاپ وکٹ ٹیکر ہے، دو ٹاپ وکٹ ٹیکر بالرز کا ٹیم میں ہونا اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیملی کی طرح رہتے ہیں اس لیے پرفارمنس میں تسلسل ہے۔رائلی روسو نے مزید کہا کہ حارث رئوف شاندار بولر ہے، سامنا کرنے میں اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں