شیری رحمن

”توشہ خان”لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لے آئے ، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ”توشہ خان”لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لے آئے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ”توشہ خان”لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعد اسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لے آئے ہیں، پھر قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا ہے ،پھر عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پیشی پر جلسہ لیکر آنے کا براہراست اثر عدلیہ کے فیصلوں پر نظر آ رہا ہے،کیا مستقبل میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیشی پر جلوس لیکر آنے کی اجازت ہوگی؟ ۔انہوںنے کہاکہ عدالت تحریک انصاف کی اس ”جلوس گیری”کا نوٹس لے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ آئے روز عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہیں اور رلیف بھی ان ہی کو ملتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے جس طرح کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا ملک کے عام ملزموں اور مجرموں کو بھی یہ قانونی رعایتیں ملے گیں جو ان کو مل رہی ہیں؟ ،یا قانون اور عدل کی یہ سہولتیں صرف ”لاڈلے خان”کیلئے میسر ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت یہ تاثر پیدا کر رہی ہے کہ ملک میں ”لاڈلے خان”جیسی اشرافیہ اور عام پاکستانیوں کیلئے الگ الگ عدل و انصاف کا نظام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں