کاٹن مارکیٹ

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا

کراچی (گلف آن لائن)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا۔ ٹیکسٹائل اسپنرز نے روئی کی خریداری میں کم دلچسپی دکھائی جبکہ جنرز روئی کی فروخت کرنے کی کوشش کرتے رہے جس کی وجہ سے روئی کے بھا ؤمیں فی من 500 تا 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے 18 فیصد کرنے شرح سود میں 3 روپے اضافہ کرکے 20 روپے کرنے اور توانائی اور Input کی مہنگائی کے سبب ٹیکسٹائل ملز روئی کی خریداری سے اجتناب برت رہے ہیں بلکہ کئی ملز جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہی ہے وہ بھی بند کرنے کی باتیں ہورہی ہیں!

فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 4 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے اس میں سے بھی نئی فصل آنے تک تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ گانٹھیں بچ جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔حکومت کی جانب سے کئی ٹیکس، شرح سود وغیرہ لگنے سے لاگت بڑھ جانے کی وجہ سے کپاس کا اسٹاک رکھنا مشکل ہوجائے گا جس کی وجہ سے آئندہ سیزن میں روئی کا کاروبار نسبتا سست روی سے چلے گا ملز بھی زیادہ اسٹاک نہیں کریں گی اور جنرز بھی اسٹاک رکھنے سے اجتناب برتیں گے جس کے سبب سیزن دیر تک چلتی رہے گی۔

بہرحال حکومت نےآئندہ کپاس کی سیزن کے لیے بروقت پھٹی کی امدادی قیمت فی 40 کلو 8500 روپے مقرر کیے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار زیادہ کپاس اگانے پر راغب ہوں گے کپاس کے رقبہ میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ماہرین کا خیال ہے کہ امدادی قیمت کو تحفظ دینے کیلئے امدادی قیمت سے مارکیٹ میں دام کم ہوجائے تو Support کے طور پر اس کی خریداری کا بندوبست ہونا چاہئے کیوں کہ حکومت پھٹی کی خریداری نہیں کر سکتی تو جینڈ کاٹن کا اسٹاک کرنے کیلئے سیزن کے ابتدا میں TCP کے ذریعے ابتدائی طور پر تقریبا 5 لاکھ گانٹھیں خریدنے کا اعلان کرنا چاہئے

تاکہ کاشتکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔صووبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 500 تا 1000 روپے کی کمی کے بعد فی من 17500 تا 19000 روپے جبکہ پھٹی قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھاؤ فی 40 کلو 6000 تا 8000 روپے ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں بھی روئی کے بھاؤ کی حالت صوبہ سندھ سے مختلف نہیں ہیں روئی کا بھا ؤفی من 17500 تا 19000 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6500 تا 8800 روپے رہا۔بنولہ کھل اور تیل کی مانگ اور بھا ؤمیں نسبتا کمی ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 800 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 19000 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا 78 تا 81 امریکن سینٹ کے درمیان چل رہا ہے ۔

بھارت کی کاٹن ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار میں ساڑھے 8 لاکھ گانٹھوں کی کمی کرکے نیا پیداواری ہدف کم کرکے 3 کروڑ 13 لاکھ گانٹھیں کردیا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار 500 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں