فواد چودھری

غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسران پر پرچے درج کرارہے ہیں، فوادچودھری

اسلام آباد (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ وہ پولیس آفیسرز جنہوں نے گزشتہ روز غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پر چے درج کرارہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑاکر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی اور چادر اور چاردیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چوری کی گئی ، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئیاور معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ، ہائی کورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں