ڈاکٹر شاہد صد یق

30اپر یل تحریک انصا ف کی فتح کادن ثابت ہو گا،ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ30اپر یل تحریک انصا ف کی فتح کادن ثابت ہو گا،کے پی کے اورپنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف مخالف پار ٹیو ں کوعبر تناک شکست دے گی، ضمنی انتخابات میں وا ضح شکست نظر آنے پر پی ڈی ایم جماعت بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ ملک کے مسائل زدہ غریب عوام کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ان کی ساری توجہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے اور عمران خان کو مقدمات میں الجھانے پر مرکوز ہے یہ ہمیں سیاسی میدان سے باہر رکھنا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے قوم جاگ چکی ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کی خاطر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں