جمشید چیمہ

مینار پاکستان کے کامیاب جلسے نے ملک کی سمت کا تعین کر دیا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے کامیاب جلسے نے ملک کی سمت کا تعین کر دیا ہے ، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب وہ ہر ظلم اور جبر برداشت کر لیں گے لیکن آئین و قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی منزل کو حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کیلئے اوورسیز پاکستانی اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی حکومت کے علاوہ کسی اور پر اعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، ان شا اللہ جیسے ہی تحریک انصاف کی حکومت آئے گی اوورسیز پاکستان کو گھمبیر چیلنجز سے باہر نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے اور ترقی کے لئے جو دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے اس پر ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور حکومت میں آتے ہی اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں