حریم شاہ

کٹھن حالات کا سامنا کررہی ہوں، حریم شاہ کی مداحوں سے دعائوں کی درخواست

کراچی (گلف آن لائن)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت انتہائی مشکل، کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت کٹھن، مشکل اور دشوار حالات کا سامنا کر رہی ہوں، لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں، میں جرات اور دلیری کے ساتھ ان مشکلات حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن اس میں بہادر وہ ہوتا ہے جو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے، زندگی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو بار بار نہیں ملتی۔حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بددعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک میں بہت کمزور ہوں، میری مدد کرنا، اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بربار کردے، یا اللہ تو سب جانتا ہے، تجھ سے کچھ چھپا نہیں۔حریم شاہ نے لکھا کہ میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں