سری لنکا

سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی

آکلینڈ (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق آئی لینڈرز کو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا تاہم پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کیویز نے رنز کے اعتبار سے ان کیخلاف اپنی بڑی فتح 198 رنز سے حاصل کرلی۔

کیویز اب 22 میچز میں 160 پوائنٹس جوڑ کر نمایاں ہیں، سیریز میں 0ـ3 کا نتیجہ انھیں رینکنگ میں آسٹریلیا کی جگہ نمبرون بھی بناسکتا ہے۔سری لنکا اب سپر لنگ میں 77 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے اور ان کے پاس اب مزید 2 میچز باقی رہ گئے ہیں،ٹاپ 8 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔ باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں بھی سری لنکا کو دیگر پر انحصار کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں