خورشید شاہ

عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل بھی واپس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنیدور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور پھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں