ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان نے پی ڈی ایم کی سیا ست کوملک سے ختم کردیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( گلف آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کی سیا ست کوملک سے ختم کردیا ہے، اس وقت پورے ملک کی آواز صرف عمران خان ہے جس کے بغیر ملکی سیاست نا مکمل اور ادھوری ہے،مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب پاور شو سے پی ڈی ایم حواہس باختہ ہو گئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے لوگو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کے مینار پاکستان پر کامیاب پاور شو سے پی ڈی ایم ٹو لہ بو کھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے پابندیو ں کے باوجود اہل لاہور نے عمران خان کی کا ل پر مینار پاکستان پہنچ کر ثا بت کردیا کہ آ ندھی ہویا طو فان قوم عمران خان کے سا تھ کھڑی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی بڑھتی ہوئی مقبو لیت سے پی ڈی ایم ٹولہ سخت پر یشان ہے اسی وجہ سے پی ڈی ایم ٹولہ مسلسل الیکشن سے راہ فراراختیار کیے ہو ئے ہیں۔ان شا ء اللہ آ نے والا دور تحریک انصاف کا ہے عمران خان کا ہے اور پاکستان کی آزاد عوام کا ہے جب بھی الیکشن ہو ئے پی ٹی آئی وا ضح اکثر یت سے چاروں صو بو ں اوروفا ق میں اپنی حکومت بنا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں