علامہ اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی۔اے میں داخلوں کا آغاز کردیا

فیصل آباد (گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایف اے،ایف ایس سی میں 33فیصد نمبرز حاصل کرنیوالے امیدواروں کیلئے ایچ ای سی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی۔اے (ایسوسی ایٹ ڈگری برائے آرٹس)میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ ایچ ای سی پالیسی کے تحت ایسے طلباء وطالبات جن کے ایف اے،ایف ایس سی میں 33فیصد نمبر ہیں وہ اب ایسوسی ایٹ ڈگری برائے آرٹس کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھر گھر تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور33فیصد نمبرز کے حامل طلباء وطالبات کے لئے بی اے میں داخلہ امید کی کرن ہے جس سے وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اپنا بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معیاری تعلیم سب کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں