ماؤ نینگ

چین کی امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن )چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین ، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، تائیوان حکام کے کسی بھی نام اور حیثیت سے دورہ امریکہ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور امریکہ کی جانب سے ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی اور تائیوان حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ تائیوان رہنما کا امریکہ میں “ٹرانزٹ” جھوٹ ہے، اصل مقصد “تائیوان کی علیحدگی” کی وکالت ہے۔

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرے، امریکی رہنماؤں کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی”، “دو چین” اور “ایک چین، ایک تائیوان” کی حمایت نہ کرنے کے وعدوں پر سختی سے عمل درآمد کرے، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے روکے، اور ایسے خطرناک اقدامات سے باز رہے جو دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں