ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

لاہور(گلف آن لائن ) اپریل میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 60سے 70روپے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 720سے740روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2700 سے 3100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں