وزیر منصوبہ بندی

بی آ ر آئی سے پا کستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی، وزیر منصوبہ بندی

بیجنگ (گلف آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی اور پاکستان میں بجلی کے بحران کو حل کیا گیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزیر منصوبہ بندی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صنعت کاری اور نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی شدید کمی کا شکار ہے۔

انیشیٹو کی اصل خوبی یہ ہے کہ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنی ترقی کے ثمرات کا اشتراک کرتا ہے۔ بو آؤایشیائی فورم کی 2023 سالانہ کانفرنس کے دوران منعقدہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ ترقیاتی مواقع کے اشتراک” کے موضوع پر فورم میں شرکاء نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے دس سالوں میں حاصل کردہ کامیابیوں اور مستقبل کی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے دانش پیش کی۔

اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 کے آخر تک چینی کاروباری اداروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسہ ممالک میں کل 57 بلین 130 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور 421,000 مقامی ملازمتیں پیدا کی گئیں، جن سے وابستہ ممالک کو ٹھوس مفادات حاصل ہوئے۔
دس سالوں میں چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے اور آسیان ممالک،چلی ، نیوزی لینڈ سمیت 18 دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں