ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

سرگودھا(گلف آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے داخلہ شیڈول کے تحت جماعت نہم کی داخلہ فیس 1000روپے اور پراسسنگ فیس 530 ہو گئی۔

یہ داخلہ فیس یکم اپریل سے 15مئی تک جمع کراوئی جاسکے گی جس کے بعد 16مئی سے 30مئی تک 600روپے لیٹ فیس کیساتھ داخلہ فیس وصول کی جائے گی اس سلسلہ میں تمام تعلیمی بورڈز نے باقاعدہ طور پر تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نویں کلاس کے داخلوں کی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں