ماؤ نینگ

چین کا امریکہ کی جانب سے چھائی اینگ وین کے امریکہ میں ٹرانزٹ انتظام کے خلاف شدید احتجاج

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں زور کر کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے بار بار کی تنبیہات کو نظر انداز کرتے ہوئے چھائی اینگ وین کے امریکہ میں ٹرانزٹ انتظام پر شدید احتجاج کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چین پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حفاظت کرتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق 29 سے 31 مارچ تک تائیوان علاقے کی رہنما چھائی اینگ وین نے نیویارک میں “ٹرانزٹ” قیام کیا، اس دوران انہوں نے امریکی حکام اور کانگریس کے ارکان سے ملاقاتیں کیں، ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ ماؤ نینگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین تائیوان کے علاقائی رہنما کی جانب سے کسی بھی نام اور کسی بھی وجہ سے امریکہ میں ٹرانزٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکی حکومت اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری رابطے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں