سرفراز احمد

نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو’ سرفراز احمد

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابراعظم کپتانی کرکے ہی سیکھیں گے، وہ بتدریج بہتری کی جانب جارہے ہیں۔یوٹیوبر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابراعظم یا کسی اور کیساتھ ہو لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے یہ میرا آخری سیزن تھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان سب سے زیادہ دوستی دیکھی تاہم موجودہ دور میں کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے تعلقات ایسے نہیں رہے، پاکستان میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں اس لیے بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے ۔وکٹ کیپر بلے باز نے کرکٹ میں اپنا استاد معین خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں