ثقلین مشتاق کی نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جو سوچ بچار کے ساتھ قبول کی ہے ۔

مختصر وقت کے لیے ذمے داری لی ہے، صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں